There is no law on the earth made for the welfare of paupers but laws are made to protect the amenities of the riches. Mian Asif Mehmood
Ann TV Pakistan
Saturday, 1 May 2021
جن کی آپ دل سے عزت نہ کر سکیں ان سےآپ تعلق بھی مت رکھیں ورنہ یہ تو منافقت کے زمرے میں آۓ گا کہ دل میں نفرت اور منہ پر اظہار الفت و رواداری۔۔۔۔
یاد رکھئے ربّ ذوالجلال نے فرمایا کہ وہ ہر گناہ معاف کر دیں گے بس منافقت نہیں۔۔۔
جبکہ ہمارے ارد گرد لوگ منافقت کرتے بھی ہیں اور پھرسینہ چوڑا کر کے جھومتے بھی ہیں کہ کیسا بے وقوف بنا رکھا ھے۔۔۔۔۔
جب کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جس کو آپ بے وقوف بنا رہے ہو سوچو وہ کتنا اعتبار کرتا ہے آپ پر۔۔۔سو آپ چالاک نہیں یہ اسکی الفت ہے اور اعتبار کہ آپ کی منافقت کا شکار ہو رہا ھے۔۔۔۔۔۔زرا نہیں پورا سوچئے ۔۔۔۔۔
12You, Qaisar Bhutta, Mumtaz Ahmad Khan and 9 others
4 comments
1 share
Like
Comment
Share
من حیث القوم یہاں لوگوں کے میعار یہ ہیں کہ ہر پیسے والا اور بڑی گاڑی والا کامیاب اور اسکا رتبہ بلند سمجھا جاتا ھے۔۔ تو پھر ہم کیوں پیچھے رہیں؟؟؟
چاھے پیسہ کسی نے لوٹ مار کر کے کمایا ھو۔ اور چاھے تعلیم کے نام پر کوئی میٹرک فیل ای کیوں نہ ھو۔
آج کے وڈیروں نے پرانے وقتوں میں مغلوں اور انگریزوں کو اپنی بہو بیٹیاں تک پیش کیں اور اس خطے میں اس مرض کی باقیات آج بھی باقی ہیں۔
لوگ نہ ذات دیکھتے ہیں نہ نسل بس پیسہ اور گاڑی۔۔۔
سماج کا رویہ تب بھی وہی تھا اور آج بھی وہی تو ہم نے ترقی کونسی کی؟؟؟
مجھے آج بھی یہی لگتا ھے کہ ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔۔۔۔ زرا نہیں پورا سوچئے۔۔۔۔
11You, Qaisar Bhutta, Mumtaz Ahmad Khan and 8 others
6 comments
1 share
Like
Comment
Share
اچھائی برائی, نیکی و بدی اور حلال و حرام کے تقاضے و پیمانے ہم سب نے دوسروں کے لئے رکھے ہوتے ہیں خود کے لئے نہیں…
یعنی کہ کوئی دوسرا دھوکہ دہی کرے تو جرم ہم خود کریں تو ہنر (ٹیلنٹ)…
ہم کسی کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں تو ہماری فتح کوئی دوسرا کرے تو غداری۔۔۔
ہم کسی کا ہاتھ پکڑ کر کسی کے پاؤں پر پاؤں رکھ کے آگے بڑھ جائیں تو یہ ہمارا سوشل ازم اور اگر
کوئی دوسرا ہمارا ہاتھ پکڑ کے ہمارے پاؤں پر پاؤں رکھ کے یہی کرے تو تربیت کا فقدان۔۔۔۔
ہم خود کسی کو دھوکہ دے کر کمائیں تو یہ ہماری محنت اور حلال کمائی۔۔۔
اور اگر کوئی دوسرا کرے تو فراڈ اور حرام۔۔۔۔
کوئی دوسرا کرے تو بد کردار (کریکٹر ڈھیلا)۔
ہم لڑکی بازی کریں تو ہمارا ذوق اور مارکیٹ ویلیو۔۔۔
بابو یہ دنیا ھے یہاں کوئی اچھا تب تک ہی ھے جب تک اسے موقع نہیں ملتا۔۔۔سو یہاں تربیت کی ضرورت صرف ہمیں ہی نہیں پوری قوم کو ہی ہے۔۔۔۔ زرا نہیں پورا سوچئے۔۔۔
5Arslan Bajwa, Mian Rasool and 3 others
4 comments
2 shares
Like
Comment
Share
Subscribe to:
Comments (Atom)